چینی فٹبالر زینگ کونشے میں گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ

چینی فٹبالر زینگ کونشے میں گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ

  

تیان جن (نیٹ نیوز)تیان جن کوآن جیان کے مڈ فیلڈ ر زینگ زیو ووئی کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ، جرمانے کی رقم ان کی چھ ماہ کی تنخواہ کے برابر ہو گی ۔یہ بات چینی سپر لیگ کلب نے بتائی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ 21سالہ زینگ جن کو ان کی ملتی جلتی ٹیکنیک اور ہیئر سٹائل کے باعث عام طورپر چین کے لوکا موڈرک کے نام سے پکارا جاتا ہے کو گذشتہ ماہ نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے پر حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور چینی فٹبال ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کی فٹبال کھیلنے پر پابندی لگادی گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -