پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کالالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ

پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کالالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد عثمان نے گزشتہ روز لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس میں سے کئی کھلاڑی انڈر19 ٹیم کے لئے لگائے جانیوالے کیمپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے وہ میڈیا اور آرگنائزرز سے بات چیت کررہے تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ ‘کوچز و انٹرنیشنل پلیئر یاسر اسلام ‘سید ضیاء الرحمان بنوری‘حمزہ ‘ہدایت اللہ خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ‘قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ محمد عثمان نے کھلاڑیوں سے خصوصی ملاقات بھی کی اور انہیں ٹپس بھی دیں انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ انفرادی ٹریننگ ‘ڈسپلن ‘مہارتوں میں بہتری کے لئے کام کریں اور روزانہ گراؤنڈ میں فزیکل ٹریننگ اور پریکٹس کو ضروری قرار دیا۔