ایشز کیلئے انگلش مینز اور ویمنزسکواڈ کا اعلان، اسٹوکس نائب کپتان برقرار

ایشز کیلئے انگلش مینز اور ویمنزسکواڈ کا اعلان، اسٹوکس نائب کپتان برقرار

  

لندن(نیٹ نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں برس آسٹریلیا کے خلا ف شیڈول ایشز سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا اور جھگڑے کے سبب گرفتار ہونے والے بین استوکس کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کی تاریخی اور دلچسپ ایشز سیریز کا آغاز 23 نومبر کو برسبین ٹیسٹ سے ہو گا۔گیری بیلنس اور جیمز ونس کی دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ایلکس ہیلز کو ڈراپ کر دیا گیا۔ انگلش سلیکٹر جیمز ویٹیکر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کینگروز کے خلاف سیریز کیلئے متوازن اور مضبوط سکواڈ تشکیل دیا ہے، ایشز سیریز میں ٹیم کی قیادت جوروٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن، معین علی، جونی بیئراسٹو، جیک بال، گیری بیلنس، اسٹورٹ براڈ، ایلسٹر کک، میسن کرین، جیمز ونس، بین فوکس، ڈیوڈ ملان، کریگ اوورٹن، مارک سٹونمین اور کرس ووکس پر شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ انگلش کرکٹ حکام نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ویمنز ایشز سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی ویمنز ایشز سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ ہیں جبکہ بقیہ اسکواڈ ٹامی بیوماؤنٹ، کیتھرین برنٹ، سوفی ایکلیسٹن، جارجیا ایلوس، جینی گن، ایلکس ہارٹلے، ڈینلی ہیزل، لارا مارش، آنیا شربسول، ناٹ اسکیور، سارہ ٹیلر، فران ولسن، لارین ونفیلڈ اور ڈینلی ویٹ پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -