ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار جان سینا کا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
لندن (نیٹ نیوز)شہرہ آفاق ریسلر جان سینا نے ریسلنگ سے سے ریٹائرہونیکا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا مستقبل میں اداکاری اور ٹی وی اینکر بننے کے خواہشمند ہیں اور نو مرسی ایونٹ میں رومن رینز کیخلاف اپنا آخری ٹائٹل میچ کھیلیں گے۔دنیا بھر میں جان سینا کے کروڑوں مداح ان کے اس اقدام سے رنجیدہ نظر آتے ہیں کیوں کہ اس سے قبل ریسلنگ کے کئی سپر سٹار اس کو خیرباد کہہ چکے ہیں جس کی وجہ سے ریسلنگ ایرینا کی رونقیں ماند پڑتی جارہی ہیں۔