ایم ڈی واسا نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا

ایم ڈی واسا نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر شکیل احمدکشمیری اور ڈائریکٹر راوی ٹاؤن،ڈائریکٹرگنج بخش ٹاؤن کے ہمراہ 9 اور 10 محرم کے مرکزی اور دیگر جلوسوں کے راستوں پانڈو سٹریٹ ، مین بازار اسلام پورہ، سیکرٹریٹ،پرانی انارکلی، امام بارگاہ سید موج دریا ، نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ،موچی گیٹ ، پرانی کوتوالی، رنگ محل، گمٹی بازار، تحصیل بازار، بازار حکیمان، بھاٹی گیٹ کے علاقوں کا دورہ کیااور واسا کے طرف سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ا س موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں پر کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو تمام مین ہولز پر ڈھکن موجود ہوں اور پینے کے پانی کیلئے جلوس کے راستوں پر 21 مقامات پر واٹر ٹینکر کھڑے کیے جائیں اور تمام ٹیوب ویل چوبیس گھنٹے چلائے جائیں اور ٹیوب ویلز پر جنریٹرز سٹینڈ بائی رکھے جائیں اور ڈیزل کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔سیور کی فوری صفائی کیلئے مگ سکر،اور جیٹنگ یونٹ جلوس کے ساتھ موجود ہوگا۔9 اور10 محرم کو عملہ بدستور جلوسوں کے اختتام تک ڈیوٹیوں پرموجود رہیگااور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاری ہائیڈرنٹ اورفائر ہائیڈرنٹ کو الرٹ رکھا جائے گا۔