جنرل ہسپتال،ڈینگی ویب سائٹ دیکھنے والوں کی تعداد ساڑھے 4لاکھ ہو گئی

جنرل ہسپتال،ڈینگی ویب سائٹ دیکھنے والوں کی تعداد ساڑھے 4لاکھ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈینگی سے محفوظ پنجاب پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے جنرل ہسپتال کی ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اس بیماری کے علاج معالجے کے متعلق بنائی گئی ویب سائٹ www.lgh.org.pkدیکھنے والوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اور اس تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جنرل ہسپتال کے فیس بک کے پیج www.facebook.com/lghlahoreسے بھی لوگ رہنمائی حاصل کر رہے ہیں، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ عہد حاضر میں ویب سائٹ جیسے اقدام شہریوں کو بروقت معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بالخصوص ڈینگی جیسے وبائی مرض کے خطرے سے نمٹنے اور بدلتے ہوئے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے عام شہری مذکورہ ویب سائٹ سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں جو کہ اس کی بڑھتی ہوئی تعداد سے ثابت ہو رہا ہے