بھارتی فوج کی فائرنگ نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی،ہارون خواجہ

بھارتی فوج کی فائرنگ نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی،ہارون خواجہ

  

لاہور(پ ر)پاکستان فر یڈم موومنٹ کے چیئر مین ہارون خواجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی وجہ سے لائن آف کنٹرول پر واقع بے گنا ہ کشمیر ی عوام کی زندگیا ں اجیر ن بنی ہوئی ہے اور ان کی جان ومال محفوظ نہیں ۔ اقوام متحدہ کوفوری طور اس سنگین صورتحال پر ایکشن لینا چاہیے ۔ بھارت کا مکروہ چہر ہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔چیئر مین ہارون خواجہ نے کہا ہندوستان ٹائمزمیں شائع ہو نے والی سٹوری نے اس راز سے پر دہ اٹھا دیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی راتحریک طالبان پاکستان سے ملکر پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیا ں کر ا رہی ہے ،انہو ں نے کہا پاکستان کی بہادر فو ج دشمنوں کے نا پاک ارادے خاک میں ملانے کے لئے چوکس اور ہر دم تیا ر ہے۔ لیفٹینٹ ارسلان عالم شہیدکی مثال دیتے ہو ئے ،انہو ں نے کہاکہ پاک فوج نے شہادتوں اور قربانیو ں کی لازوال داستانیں رقم کی ہے ،پاکستان فریڈم موومنٹ شہیدجو انوں اور بہادر غازیو ں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -