نوازشریف کی ٹھاٹھ باٹھ سے پیشی کا ریاستی ادارے نوٹس لیں

نوازشریف کی ٹھاٹھ باٹھ سے پیشی کا ریاستی ادارے نوٹس لیں

  

لاہور(نمائندہ خصو صی) ولید اقبال صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں ٹھاٹھ باٹھ سے پیشی کا سخت نوٹس لینا چاہئے، قومی مجرم اداروں پر دھونس جمانے کے چکر میں ہیں مگر دھونس دھاندلی اب نہیں چلے گی، تحریک انصاف ریاستی اداروں کا بھرپور تحفظ کریگی۔ گزشتہ روز تحریک انصاف لاہور آفس میں پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کاولید اقبال کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سعدیہ سہیل رانا ایم پی اے، نعیم الحق، شیخ امتیاز محمود، طارق حمید، مبارک گل، سلیم گل، پرویز سوہنی، اسحق گل، رافعہ کمال اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی اموربالخصوص اقلیتی ونگ سے متعلق معاملات زیر بحث آئے جن پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -