(ن) لیگی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے سنگین نتائج نکلیں گے
لاہور (نمائندہ خصو صی ) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ اپنے کالے کرتوتوں کی بناء پر ملک سے باہر راہ فرار اختیار کرنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ پرویز مشرف عدالتی مفرور چور مچائے شور کا پراپیگنڈہ اور الزام تراشی کر کے حقائق نہیں چھپا سکتے انہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت دیگر سیاسی قائدین کے قتل اور آئین سے غداری کرنے کا حساب دینا ہو گا۔