اللہ کی راہ میں ملنے والی موت حیات ابدی ہے،ڈاکٹر حسن محی الدین القادری

اللہ کی راہ میں ملنے والی موت حیات ابدی ہے،ڈاکٹر حسن محی الدین القادری

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ اللہ کی راہ میں ملنے والی موت حیات ابدی ہے ۔اہل حق نے روز اول سے اپنے رب کی رضا کیلئے جان ،مال، وطن،وقت اور خواہشات نفسانی کی قربانیاں دیں۔ہر قربانی دائمی ہے مگرافادیت اور آفاقی اثرات کے اعتبار سے جو مقام و مرتبہ معرکہ کربلا میں کام آنیوالے شہدا کو ملا وہ کسی اور کا مقدر نہ بن سکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ تاریخ عالم میں اللہ کی راہ میں انبیائے کرامؓ ،اصحاب،صالحین،علماء،فضلاء اور اہل اللہ نے بے مثال قربانیاں دے کرحق میں باطل کی آمیزش نہ ہونے دی۔ہم تک جو حق پہنچا وہ شہداء کے خون اور قربانیوں کا صدقہ ہے۔قربانیاں حق کے علم کو سر بلند رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جگر گوشہ علیؓ و بتولؓ اور سبط رسول ﷺ نے اپنے 72 رفقاء کے ہمراہ جس تسلیم و رضا سے جام شہادت نوش فرمایا وہ انہیں مقام ابدیت پر فائز کر گیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سر پرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 9محرم الحرام 30ستمبر رات 9بجے’’ پیغام امام حسین ؑ کانفرنس ‘‘سے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی خطاب کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -