منبر اور محراب سے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے،اقبال چنڑ

منبر اور محراب سے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے،اقبال چنڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران منبر اور محراب سے اتحاد بین المسلمین کے فلسفہ کو فروغ دیا جائے اور تمام مکاتب فکر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ا نتظامی افسران ، علماء کرام سے باہمی رابطے کے ساتھ محرم الحرام کے انتظامات کی نگرانی کریں ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ بہاولپورڈویژن بھر میں مجالسوں اورمحرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے تمام مکاتب فکر صلح جو امن پسند ہیں اور تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ امن وامان کی فضا ء کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پرعلماء کرام ، سول سو سائٹی اور دیگر مکاتب فکر کے افراد اتحاد و اتفاق اور باہمی یگانگت کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اورمنبر اور محراب سے امن و سلامتی کے درس کی ترویج پر زور دیں۔