نااہلی کا فیصلہ نہ ماننے والے مستعفی ہوکر مڈٹرم انتخابات کرائیں،میاں کامران

نااہلی کا فیصلہ نہ ماننے والے مستعفی ہوکر مڈٹرم انتخابات کرائیں،میاں کامران

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں نااہلیت کا فیصلہ انصاف کا بول بالا اور عوامی توقعات کے عین مطابق ہے پانامہ کیس کے بعد نیب عدالتوں میں کیسوں کی سماعت سے عوام حکمرانوں کی کرپشن کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کرچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ نااہلی کا فیصلہ نہ ماننے والے عوامی عدالت سے رجوع کرنے کیلئے اسمبلیوں سے مستعفی ہوں اور مڈٹرم الیکشن منعقد کروائیں تاکہ انہیں اپنی مقبولیت کا علم ہوجائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -