ڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجینئر ، ڈریس میکنگ اینڈ ڈریس ڈیزائننگ کے امتحانی شیڈول کا اعلان

ڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجینئر ، ڈریس میکنگ اینڈ ڈریس ڈیزائننگ کے امتحانی شیڈول ...

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے ڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجینئر ڈپلومہ ڈریس میکنگ اینڈ ڈریس ڈیزائننگ دوسرے سالانہ امتحان 2017کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تھیوری کے امتحان کا آغاز 30نومبر 2017سے جبکہ پریکٹیکل کا امتحان 02جنوری2018سے ہوگا۔سنگل فیس بنک میں جمع کروا نے کے لئے 10/10/2017جبکہ ڈیٹا لسٹ بمعہ چالان فیس دفتر بورڈ میں جمع کروانے کے لئے 12/10/2017مقرر کی گئی ہے۔ڈبل فیس کے ساتھ 24/10/2017جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 14/11/2017تک فیس جمع کروائی جا سکتی ہے، ہارڈ شپ کیسز کا داخلہ 500یومیہ جرمانے کے ساتھ 23/11/2017وصول کیا جائے گا ، اس کے بعد کوئی بھی داخلہ فارم قابل قبول نہ ہو گا۔ مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جاسکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -