ذوالجناح جلوسوں کے راستوں میں صفائی کے اعلیٰ انتظامات کئے جائیں،محمود اختر

ذوالجناح جلوسوں کے راستوں میں صفائی کے اعلیٰ انتظامات کئے جائیں،محمود اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروز والہ (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے چیف آرگنائزرمحمود اختر گورائیہ اور چےئر مین کوٹ عبدالمالک مہر الیاس سیال ، وائس چےئر مین ملک ضیاء اللہ کے علاوہ دیگر آفسران نے محرم الحرام کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کی حدود سے نکالے جانے والے ذوالجناح کے جلوسوں والے راستوں کا معائنہ کیا سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ان علاقوں میں واقعہ امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقاتیں کی۔
اور ان کو سکیورٹی کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کروائی گئی محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ ذوالجناح کے جلوسوں والے راستوں میں صفائی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں بلدیہ کے عملہ ان علاقوں میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گاانتظامیہ نے انہیں اپنی طرف سے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔