کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے زیر اہتمام شہادتِ فاروقؓ و حسینؓ امن کانفرنس

کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے زیر اہتمام شہادتِ فاروقؓ و حسینؓ امن ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے زیر اہتمام سالانہ شہادتِ فاروقؓ و حسینؓ امن کانفرنس مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹاؤن میں مولانا محمد زبیر ورک امیر تحریک اتحاد بین المسلمین کی صدارت میں ہوئی جس میں مقتدر دینی جماعتوں جمعیت علماءِ اسلام، جمعیت علماءِ پاکستان،مسلم لیگ علماء و مشائخ ،جمعیت اہلحدیث ،جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ،سنی علماء فورم،تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ،مجلس احرار اسلام،عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت،تحریک تحفظ حرمین شریفین کے راہنماؤں علامہ محمد ممتاز اعوان ،پیر سلمان منیر،علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا الطاف الرحمن ،پیر ولی اللہ شاہ ،مولانا محمد یوسف احرار،مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی، پیرجمشید احمد نورانی، علامہ تنویر الحسن نقوی،مفتی عاشق حسین،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، حافظ شعیب الرحمن قاسمی،قاری محمد حنیف حقانی،مولانا محمد اسلم ندیم اورعمر ممتاز اعوان نے خطاب کرتے ہوئے اشاعت اسلام کیلئے امیر المومنین سیدنا عمر فاروقؒ و سیدنا امام حسینؓ کی بے مثال جدوجہد و لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اور کہا کہ خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروقؓ اور نواسۂ رسول ؐ سیدنا امام حسینؓ کی فقید المثال قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھیں جائیں گی علماء نے کہا کہ شہادت سیدنا عمر فاروقؓ وسیدنا حسینؓ سراسر امن کا پیغام ہیں اسلام کی ان عظیم ہستیوں کی تعلیمات پر عمل کرکے پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ۔ نیز اس موقع پردینی جماعتوں نے فرقہ وارانہ اختلافات کے خاتمے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہ کا نکتہ اپنا کر فرقہ واریت کے جن کو بوتل میں بند کیا جاسکتاہے ۔فقہی و علمی اختلاف کو صرف علمی مجالس تک ہی محدود رکھا جائے اور علماء اور خطباء اپنے خطبات میں شدت و انتہاپسند رویہ ہرگز اختیار نہ کریں اور اسلام کے پیغام امن کو عام کریں اور باالخصوص عاشورہ محرم الحرام میں امن ،اتحاد و بھائی چارے کی فضاء کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں اور فرقہ وارانہ تقاریر سے اجتناب کیا جائے یہی اسلام کا پیغام امن ہے جسے اپناکر فرقہ ورانہ شدت کا خاتمہ اور امن کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -