برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم عالم اقوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،مزمل اقبال

برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم عالم اقوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،مزمل اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پروگریسو پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی ، مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد اور دیگر عہدیداروں محمد صادق صدیقی ، حاجی اسحاق، حاجی منیر، رضوان یوسف نے کہا ہے کہ برما کے نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ اس مسئلہ پر پوری عالم اقوام کی خاموشی نہ صرف لمحہ فکریہ ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب اور اقوام میں انسانیت کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے۔
اور کوئی بھی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ مگر برما کے پر امن مسلمان مردوں،عورتوں اور بچوں کو اس بربریت اور سفاک انداز میں ذبح کیا گیا۔ا س پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہم یہ پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلہ پر پوری عالم اقوام قرارداتیں منظور کرکے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم پر ایک جان ہوکر آواز اٹھائی جائے اور برما کے ساتھ فی الفور سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور پوری انسانیت کا تحفظ کیا جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ رونما نہ ہوسکے۔