پروفیسر نعیم اکبر یاسین کی تعلیمی خدمات پر بہترین پرنسپل کا ایوارڈ

پروفیسر نعیم اکبر یاسین کی تعلیمی خدمات پر بہترین پرنسپل کا ایوارڈ

  

لاہور( ادبی رپورٹر ) ادارہ فروغ تعلیم پاکستان نے گورنمٹ دیال سنگھ کالج کے پرنسپل پروفیسر نعیم اکبر یٰسین کونمایاں تعلیمی خدمات انجام دینے پر بہترین پرنسپل کا ایوارڈ عطاکیاہے ۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ روزایوان اقبا ل میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا گیا جس کے مہمان خصوصی سپیشل ایجوکیشن کے وزیرچودھری شفیق تھے ۔ادارہ فروغ تعلیم کے سربراہ طیب ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں نمایاں اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی سے تعلیمی معیار اوپرجائے گا۔ جبکہ گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کے اساتذہ نے پرنسپل کوایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -