ساؤتھ پنجاب فارسٹ کمپنی کے سربراہ کی شعبہ نیچرل ریسورس مینجمنٹ میں گراں قدر خدمات

ساؤتھ پنجاب فارسٹ کمپنی کے سربراہ کی شعبہ نیچرل ریسورس مینجمنٹ میں گراں قدر ...

  

لاہور(پ ر)ساؤتھ پنجاب فارسٹ کمپنی کے سربراہ طاہر رشید1990 ء سے نیچرل ریسورس مینجمنٹ کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔وہ ملک بھر میں علاقائی سطح پرمختلف نوعیت کی منصوبہ بندی کرنے ،دیکھ بھال ،تجزیات رپورٹس کی تشکیل ، رابطہ اور تعاون کے قیام کے علاوہ اجتماعی تحفظ اور ترقیاتی کاموں پر عملدرآمدکرانے پر مکمل عبور رکھتے ہیں ۔انہوں نے اپنی تعلیم و تجربہ کی بنیاد پر سماجی اورماحولیاتی مطالعہ پر مبنی متعدددستاویزات اور جرائد وغیرہ بھی شائع کیے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپاکستان میں کمیونٹی کیلئے محفوظ رقبوں کے بارے میں رپورٹ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈو چائنہ اور ویتنام کے علاوہ دیگر بہت سے ممالک میں ماحولیاتی تعلیم کی حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں۔آپ بیک وقت حکومتی اور غیر حکومتی اداروں میں انوائرمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں ماسٹر ٹرینر کے طور پر بھی کام کرتے رہے ۔انہوں نے ہمیشہ حیاتیات میں تنوع ، عوامی اداروں کی مضبوطی اور قدرتی وسائل کی موزوں مینجمنٹ کو ترجیح دی ۔

ان کے مطابق ماحول اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور یہ کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تبدیلیاں مقامی سطح پر بھی اثر اندازہوتی ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -