نااہلوں کا ٹولہ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوبیٹھا،عبدالعلیم

نااہلوں کا ٹولہ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوبیٹھا،عبدالعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ نااہلوں کا ٹولہ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوبیٹھا،کرپشن سے داغدار ماضی اور حال رکھنے والے کٹھ پتلی حکومت کا سہارا لیکر اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا دور گزرچکا ،کرپٹ مافیاکی سیاسی موت یقینی ہوچکی ہے۔ دریں اثناء مرکزی نائب صدر و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے اسحاق ڈالر کی نیب میں فرد جرم عائد کئے جانے کی پیشی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہ یہ لوگ قومی خزانے کو لوٹنے والے ملک کی تقدیر کے فیصلے کرتے رہے ہیں۔ اسحاق ڈالر نے 90 کی دہائی میں فارن کرنسی اکاؤنٹ منجمد کئے تھے جس کے نقصانات آج بھی پاکستان کی معیشت بھگت رہی ہے۔