تھائی وزیراعظم تین اکتوبر کو امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے

تھائی وزیراعظم تین اکتوبر کو امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے

  

بینکاک/واشنگٹن(این این آئی)تھائی لینڈ کی فوج کے سابق سربراہ اور موجودہ وزیراعظم پرایْوت چَن اہچا اپنے امریکی دورے کے دوران تین اکتوبر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کیک مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے منتظر ہیں کیونکہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات پر مہر ثبت کرے گی۔ اْدھر تھائی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی اور تجارت کے علاوہ علاقائی تنازعات بھی زیر بحث آئیں گے۔ یہ امر اہم ہے کہ ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں تھائی لینڈ کو امریکا کا دیرینہ حلیف قرار دیا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -