تعلیمی بورڈلاہور کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول ضمنی امتحان اختتام پذیر
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈلاہور کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکٹ امتحان (ضمنی) پوری شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،اس ضمن میں چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ تقریباً28ہزار امیدواران کے لیے56امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔مزید برآں عملی (پریکٹیکل) امتحان برائے سیکنڈری سکول 04اکتوبر سے شروع ہو کر 17اکتوبر تک جاری رہے گا۔