اہل بیتؓ نے اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں،غلام عباس

اہل بیتؓ نے اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں،غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) اہل بیت عظامؓ سے محبت ایمان کی علامت ہے ،اہل بیتؓ نے اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں ،چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی نے نجی تعلیمی ادارے میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحابہؓ کی طرح اہل بیت سے بھی محبت ایمان کی علامت ہے اگر کوئی شخص صحابہؓ سے محبت کرے مگر اہل بیتؓ سے محبت نہ کرے تو اس کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ۔اہل بیت عظامؓ بھی ایمان کا حصہ ہیں ،مسلمان نوجوان نسل اہل بیتؓ کی زندگیوں کو اپنے لئے نمونہ بنائے۔
،اسی میں ان کی کامیابی ہے ،اہل بیت عظامؓ کی مبارک زندگیاں مسلمانوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں،جب سے مسلمانوں نے اپنے اسلاف سے تعلق کو توڑا ہے دنیا میں ذلت ورسوائی ان کا مقدر بن چکی ہے ،وہی قومیں دنیا اور تاریخ میں زندہ رہتی ہیں جو اپنے اسلاف کو اپنے لئے آئیڈیل سمجھتی ہیں۔
،انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک طلبا ء نوجوانوں کے دلوں میں اسلام،صحابہؓ ،اہل بیتؓ اور اولیاء اللہ ؒ کا عشق پیدا کرنے میں مصروف ہے ،انہی ہستیوں کو اپنا آئیڈیل بنا کر ہم کامیاب ہو سکتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اہل بیتؓ نے ساری زندگی دین اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں ۔باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس ہمیشہ اسلاف نے دیا جسے اپنے زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلامی تحریک طلباء کے زیر اہتمام عشرہ فاروق وحسینؓ کے تحت تعلیمی اداروں طلبہ سے خطابات کا سلسلہ جارہ وساری ہے ،ترجمان تحریک محمد عدنان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام محبت اور اخوت ،امن کا درس دیتا ہے ،فرقہ پرستی ،گروہ بندیوں نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا ،فروعی اختلافات ختم کرکے ایک امت بننا ہوگا ،فرقہ پرست جماعتوں گروہوں سے اسلامی تحریک طلباء برات کا اعلان کرتی ہے ،کسی قیمت پر نوجوانوں پر فرقہ پرستی کا ناسور مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن جدوجہد غلب�ۂ اسلام تک جاری رہے گی۔