کافی کا استعمال ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریضوں کیلئے مفید

کافی کا استعمال ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریضوں کیلئے مفید

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کے مطابق کافی کے بہت سے فوائد کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے جس کے تحت اب کافی پینے سے ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی (ایڈز) کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور وہ قبل از وقت موت سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔اس سے قبل درجنوں اہم مطالعات اور تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ کافی کئی امراض سے بچاتی ہے لیکن اب نئی تحقیق کی رو سے روزانہ کافی کے تین کپ پینے سے ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی کے مریضوں کو زندگی بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ تحقیق فرانس میں کی گئی ہے۔پیرس کی دیکارتے یونیورسٹی اور ایک مقامی اسپتال کے ماہرین نے ڈاکٹر ڈومینیک سامن شیرون کی نگرانی میں یہ سروے کیا جس کی تفصیلات جرنل آف ہیپاٹولوجی میں شائع ہوئی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں ایچ آئی وی (ایڈز) کا مرض ہو ان میں ہیپاٹائٹس سی (ایچ سی وی) سے متاثر ہونے کا خطرہ ازخود بڑھ جاتا ہے جو جگر کو شدید متاثر کرتا ہے۔

۔ تاہم ایچ سی وی کیلیے مؤثر علاج موجود ہے۔ڈاکٹر سامن کے مطابق ایچ سی وی سے تندرست ہونے کے باوجود بھی ایچ آئی وی سے متاثر ہونے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح سرطان، دل کے امراض اور دیگر بیماریاں بھی آگھیرتی ہیں۔ لیکن یہاں کافی پینے سے بہت سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -