خلاف ورزی کی صورت میں روس کی فیس بک بندکرنے کی دھمکی

خلاف ورزی کی صورت میں روس کی فیس بک بندکرنے کی دھمکی

  

ماسکو(این این آئی)روس نے ملکی قوانین کے احترام کی شرط نہ ماننے پر فیس بک کو بند کرانے کی وارننگ دے دی ہے ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں فیس بک سے کہا کہ وہ اس کے شہریوں کی ذاتی نوعیت کی معلومات روس کے سرور پر بھی ڈالے۔رپورٹ کے مطابق اگر فیس بک نے ایسا نہ کیا تو اسے روس میں آئندہ سال(2018) تک بند کردیا جائے گا۔روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے سال نومبر میں سماجی رابطے کی سائٹ لنکڈ ان کو بھی روسی قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے بند کیا جا چکا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -