پارلیمانی الیکشن کے بعد جرمن سیاسی پارٹیوں کی ملاقاتوں کا آغاز

پارلیمانی الیکشن کے بعد جرمن سیاسی پارٹیوں کی ملاقاتوں کا آغاز

  

برلن(این این آئی)جرمنی میں چوبیس ستمبر کے پارلیمانی انتخابات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے ککے مطابق برلن میں منعقدہ ایک اجلاس میں چانسلر انگیلا میرکل اپنی نئی حکومت کے قیام کے لیے دو سیاسی پارٹیوں کے ساتھ حکومتی اتحاد قائم کرنے پر غور کریں گی۔ ان سیاسی جماعتوں میں ایک آزاد تجارت اور کاروبار کی حامی فری ڈیموکریٹک پارٹی ہے جبکہ دوسری گرینز پارٹی ہے جو ماحول دوست ہے۔ انتخابات سے قبل کی مخلوط حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -