کلثوم نواز کی طبیعت ناساز، ایمرجنسی میں داخل ، نواز شریف کے لندن جانے کا امکان

کلثوم نواز کی طبیعت ناساز، ایمرجنسی میں داخل ، نواز شریف کے لندن جانے کا ...
 کلثوم نواز کی طبیعت ناساز، ایمرجنسی میں داخل ، نواز شریف کے لندن جانے کا امکان

  

لندن،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،جنرل رپورٹر) میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں لندن کے پرنس گریس ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی میں منتقل کیا۔نواز شریف کیا آج برطانیہ روانہ ہونے کا امکان ۔بیگم کلثوم نواز کو مریم، حسن اور حسین نواز نے ہسپتال منتقل کیا جب کہ میاں نوازشریف کو بھی ان کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نجی کورئیر کمپنی سے اپنا پاسپورٹ حاصل کرلیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی ویزے کی مدت ختم ہونے پر دوبارہ ویزہ لے لیا جبکہ وہ اپنا پاسپورٹ لینے خود کورئیر کمپنی پہنچے۔دوسری جانب ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے اپنی والدہ کی طبیعت بگڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ شام اسپتال لے جایا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امی کی طبیعت بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔

مزید :

صفحہ اول -