الیکشن 18ء میں حکمران جماعت کو اڑاکر رکھ دیں گے:چیئرمین پی ٹی آئی

الیکشن 18ء میں حکمران جماعت کو اڑاکر رکھ دیں گے:چیئرمین پی ٹی آئی

  

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ن لیگ کی حکومت اداروں کا احترام نہیں کرتی، مینڈیٹ ریفریش کرانا ہوگا۔ آئندہ الیکشن میں حکمران جماعت کو اڑاکر رکھ دیں گے ۔ نوازشریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمران خان کامزید کہنا تھا و ز یراعظم شاہد خاقان عباسی ایک مجرم کے ملازم بنے ہوئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے ، دن دہاڑے لوگوں کو قتل کیا گیا حکمرانوں نے ہر جگہ وفاداروں کو بٹھایا ہوا ہے ، کرپشن کی خاطر اداروں میں کرپٹ افراد کو بٹھاکر انہیں تباہ کر دیا ہے ۔نوازشریف جعلسازی کو غلط سمجھ ہی نہیں رہے ، ابھی تو اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی بات چل رہی ہے ۔ دیکھنا ہے ابھی نمبر پورے ہوتے ہیں یا نہیں ۔ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہی نہیں ، چیئرمین نیب نے آصف زرداری کو بچالیا ۔ ہم چاہتے ہیں نیب اور الیکشن کمیشن کے سربراہان غیر جانبدار ہوں ۔ یہ اب جو چاہیں کرلیں ان کا دور ختم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے نجم سیٹھی جیسے آدمی کو کرکٹ پکڑوادی جو کرکٹ کو الف ب ہی نہیں جانتا ۔ عطاالحق قاسمی جیسے اپنے بندے کو پی ٹی وی میں بٹھادیا ۔ ڈان لیکس کے پیچھے مریم نوازکا ہاتھ ہے ۔ 2013میں تیاری نہیں تھی اب تیاری کیساتھ الیکشن میں جائیں گے اور اکثریت سے جیتیں گے

چیئرمین پی ٹی آئی

مزید :

صفحہ اول -