حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے

حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے
 حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے

  

اسلام آباد(صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان نے عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کو رد کردیا اور اسے بے معنی قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی جمہوریت کی بقا پر یقین رکھتی ہے اور مرکزی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو ان کی مقررہ معیاد پوری کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہزار تحفظات کے باوجود خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے اے این پی کے خلاف بے بنیاد انتقامی کاروائیوں کے باوجود جمہوریت کی خاطر ہر مشکل کا سامنا کیا انہوں نے کہا کہ جو ممبران اسمبلی اپنے حلقوں سے عوامی مینڈیٹ لے کر اسمبلیوں تک پہنچے ہیں ان کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جا نا چاہئے اور قبل از وقت انتخابات کا راگ الاپنا بند کرکے سب کو اپنا اپنا متعین کام کرنے کا موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ملک کو ہوگا جس کی قوم اب متحمل نہیں ہوسکتی۔

اسفندیار ولی

مزید :

صفحہ اول -