اسحاق ڈارمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں

اسحاق ڈارمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں
 اسحاق ڈارمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں

  

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کی اس سے زیادہ کیا اور بے عزتی ہوگی کہ وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،ان چوروں نے ملک کی ناک کاٹ دی ہے۔ بعض لوگوں کوعزت نہیں دولت عزیز ہوتی ہے، یہ بے شرمی کی انتہا ہے، ملک کی اس سے زیادہ اور کیا بے عزتی ہوگی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ حدیبیہ کیس کا 7 سے 8 روز میں فیصلہ آجائے گا اور یہ اس سے بچ نہیں سکتے، اس کیس میں سب سے زیادہ نقصان اسحاق ڈار کا ہونا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو عدالت نے پیشی سے قبل وزارت سے استعفیٰ دینا چاہئے تھا اگر اسحاق ڈار نے پاس کوئی ثبوت ہوتے تو وہ سپریم کورٹ میں پیش کرتے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈالر ایک بے شرم انسان ہے اس کو چاہئے تھا کہ وہ عدالت سے جانے سے پہلے اپنی وزارت سے مستعفی ہوجاتا کیونکہ اسحاق ڈار کا کیس بہت سنگین نوعیت کا ہے

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -