اسحاق ڈار پر عائد الزامات مذاق ہیں

اسحاق ڈار پر عائد الزامات مذاق ہیں
 اسحاق ڈار پر عائد الزامات مذاق ہیں

  

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خاں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر عائد الزامات کو مذاق قرار دے دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس پر فرد جرم عائد کی تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں صوبائی وزیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار پر لگنے والے الزامات مذاق ہیں، ان پرالزام کا کوئی قانونی جواز اور بنیاد ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 70 سال کی تاریخ میں کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی۔

رانا ثنااللہ

مزید :

صفحہ اول -