نوازشریف نیب کے شکنجہ میں آ چکے

نوازشریف نیب کے شکنجہ میں آ چکے
 نوازشریف نیب کے شکنجہ میں آ چکے

  

چنیوٹ(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نوازشریف اور اس کی سیاسی فوج کرپشن کیسوں میں نیب کے شکنجہ میں آ چکے ہیں قوم کو گمراہ کرکے اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے والوں کے گرد دن بدن گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے خود کو محب وطن کہنے والے دن رات توہین عدالت کر رہے ہیں اور جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں مگر اب سب راستوں پر احتساب کا عمل باقی رہ گیا ہے جو ہر حال میں بھگتنا ہوگا ۔اسحاق ڈار نے پاکستانی معاشت کا قلع قمع کر دیا ہے ،جمہوریت کی آڑ میں تجوریاں بھرنے والوں کا یوم احتساب شروع ہوچکا ہے انہیں کوئی نہیں بچا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت میاں شوکت علی تھہیم،سید عنایت علی شاہ ،سید کاشف زیدی ،ملک قیصر عباس و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کاروبار کرنے والا خاندان اب بری طرح احتساب کرنے والے اداروں کی پکڑ میں آچکا ہے اور اب حدیبہ پیپر ملز ،پانامہ لیکس سمیت اہم مقدمات پر اب نواز شریف اور ان کے ٹولے سے ایک ایک پائی کی کرپشن کا حساب لیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نجفی کمیشن رپورٹ سامنے آنے پر چودہ نہتے افراد کے قاتل بھی سامنے آجائیں گے

جہانگیر ترین

اسحاق ڈار پر عائد الزامات مذاق ہیں

مزید :

صفحہ اول -