وزیراعظم کی شہیدلیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے گھرآمد، اہل خانہ سے تعزیت کااظہار

وزیراعظم کی شہیدلیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے گھرآمد، اہل خانہ سے تعزیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری(آن لائن)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی شہیدلیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے گھرآمد،وزیراعظم نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہارکیا۔بدھ کے روزوزیراعظم شاہدخاقان عباسی شہیدلیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے گھر بغیرپروٹوکول کے پہنچ گئے اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہارکیا۔وزیراعظم نے شہیدکے بلنددرجات اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔اس موقع پروزیراعظم نے شہیدلیفٹیننٹ عالم ستی کی بہادری کی تعریف کی اوران کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہارکی۔انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،شہیدارسلان ستی کی بہادری کوسلام پیش کرتاہوں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے شہیدکے گھراہل علاقہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گہل ڈھانڈاروڈ اورگورنمٹ ہائی سکول خواتین کوشہیدعالم ستی کے نام سے منسوب کیاجائیگااورانہوں نیعلاقے میں گیس فراہمیکی بھی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -