بھارت کی ’’آپریشن ارجن ‘‘ کے نام سے پاکستان کیخلاف منی جنگ کا انکشاف

بھارت کی ’’آپریشن ارجن ‘‘ کے نام سے پاکستان کیخلاف منی جنگ کا انکشاف

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کیخلاف سرحدی جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ’’ آپریشن ارجن‘‘ کا نام دیا ہے ۔ بھا ر تی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستان کیخلاف ’’آپریشن ارجن‘‘ کے نام سے نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا نے آپریشن کے دوران عام شہریوں اور سرحدی گھروں و کھیتوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف بھی کرلیاہے۔ ر پورٹ میں کہا گیا ہے ’’آپریشن ارجن‘‘ کے دوران بھارتی فائرنگ سے 11 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے،بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ حقیقت خود ہی تسلیم کرلی ہے کہ پاکستان نے امن کیلئے کوششیں کیں اور جنگ بندی میں پہل کی، پاکستان رینجرز پنجاب کے ڈی جی میجر جنر ل اظہر نوید نے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر کے کے شرما کو دو بار فون کرکے سرحد پر امن کے قیام کیلئے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری رو کنے پر زور دیا۔رپورٹ کے مطابق آپریشن ارجن کے دوران بھارتی سرحدی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے 11 شہریوں کو جاں بحق کیا، پچھلے سال بھی بھارت نے پاکستان کیخلاف ’’آپریشن رستم‘‘ کیا تھا۔

بھارت اعتراف

مزید :

صفحہ اول -