بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شہری شہید ، 3خواتین سمیت 4زخمی

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شہری شہید ، 3خواتین سمیت ...

  

آزاد کشمیر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ 3 خواتین سمیت 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور مارٹر فائر کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصاناٹھانا پڑا۔ پاکستان نے نکیال سیکٹرمیں اشتعال انگیزی پربھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج ریکارڈ کرایاہے۔دفترخارجہ کے مطابق ایک احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیاگیاہے جس میں بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی کونشانہ بنانے کی مذمت کی گئی ہے ۔ احتجاجی مراسلے میں بھارت پرزوردیاگیاکہ وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری یقینی بنائے ۔دفترخارجہ کے مطابق جنگ بندی کی پاسداری کے بارہاکے مطالبے کے باوجود بھارت خلاف ورزیاں کررہاہے اوروہ رواں سال اب تک 873بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکاہے جس کے نتیجے میں چالیس شہری شہید اور148زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان/احتجاج

مزید :

صفحہ اول -