واپڈا ٹاؤن ، پاک ترک سکول کے سابق ڈائریکٹر اہلیہ اور 2بیٹیوں سمیت اغوا

واپڈا ٹاؤن ، پاک ترک سکول کے سابق ڈائریکٹر اہلیہ اور 2بیٹیوں سمیت اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں پا ک تر ک سکو ل کے سا بق ڈائر یکٹر کو اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت اغواء کر لیا گیا ۔مقا می تھا نے میں اغواکی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاون میں حساس ادارے نے کاروائی کر کے ترک شہری نشترمسعود قشمت ان کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔پولیس رپورٹ کے مطابق ترک شہری نشتر مسعود قشمت اور ان کی فیملی واپڈا ٹاون میں واقع ایک کرائے کے گھر میں مقیم تھے جن کے ویزوں کی معیاد ختم ہو چکی تھی اور انہوں نے پاکستان میں پناہ لینے کے لیے درخواست دے رکھی تھی جو مسترد کر دی گئی جس کے بعد گزشتہ انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر مسعود قشمت پاک ترک سکول کے سابق ڈائریکٹر ہیں اور ان کا تعلق ترکی کی فتح اللہ گولن تحریک سے ہے جس کیوجہ سے انہیں ملک بدر کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہیں جلد پاکستان سے ڈیپورٹ کر کے ترکی روانہ کر دیا جائے گا۔ تھا نہ ستو کتلہ میں ان کے اغواکی درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے تاہم ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حساس ادارے نے کاروائی کی ہے ترک شہری ویزہ ختم ہو نے کے باوجود پا کستان میں قیا م پز یر تھے انھیں بیوی بچوں سمیت حراست میں لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق نشترمسعود قشمت کو ویزا کی مدت ختم ہونے پر حساس ادارے نے حراست میں لیا ہے۔
پاک تر ک سکو ل

مزید :

صفحہ اول -