الیکشن کمیشن نے نادرا سے ملک بھر کے بائیو میٹرک ریکارڈ نہ رکھنیوالے ووٹرز کا ڈیٹا مانگ لیا

الیکشن کمیشن نے نادرا سے ملک بھر کے بائیو میٹرک ریکارڈ نہ رکھنیوالے ووٹرز کا ...

  

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے نادرا سے ملک بھر کے ایسے تمام ووٹرز کا ڈیٹا مانگ لیاہے جن کا بائیو میٹرک ریکارڈ نادرا کے پاس مو جو د نہیں اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر تمام ایسے ووٹرز جو ووٹرلسٹ کا حصہ ہیں لیکن نادرا کے پاس ان کا بائیو میٹرک ڈیٹا موجود نہیں ہے ان تمام ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے فوری کام شروع کر دے۔ الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری ظفر اقبال کی جانب سے چیئرمین نادرا کے نام لکھے گئے خط میں مزید کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 ستمبر کواین اے 120کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک مشینو ں کا اولین تجربہ کیا اور اس مقصد کیلئے الیکشن کمیشن نے نادرا سے درخواست کی تھی کہ مذکورہ حلقے کے تمام ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جا ئے،جس پر نادرا نے مذکورہ حلقے کے ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کیا لیکن نادرا نے 29ہزار 671 ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈ یٹا الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کیا جس کی وجوہات نادرا نے یہ بتائی کہ اس مذکورہ حلقے میں 27ہزار 121 ووٹرز ایسے ہیں جنہوں نے قومی شناختی کارڈ اس وقت حاصل کیا جب نادرا کے پاس بائیو میٹرک مشینیں نہیں تھیں اور 2271 ایسے ووٹرز ہیں جن کیساتھ (NICOP Overseas Pakistani ) کے کارڈ ز ہیں اور نادرا کیساتھ ان کا بھی بائیو میٹرک ڈیٹا دستیاب نہیں ہے،تاہم مذکورہ حلقے کی ایک امید و ا ر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کیخلاف کیس کردیا۔ بائیو میٹرک ڈیٹا کی عدم دستیابی کی وجہ سے ووٹر لسٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھے ہیں لہٰذا نادر ا الیکشن کمیشن کو تمام ملک ، ضلع، حلقہ ، تحصیل اور شماریاتی بلاک کوڈ کے تمام ایسے ووٹرز کی مکمل تفصیلا ت فراہم کرے جن کا بائیو میٹرک ریکارڈ نادرا کے پاس مختلف وجوہات کی بناپر موجود نہیں ہے اور اس کیساتھ ہی الیکشن کمیشن نے نادرا کو ہدا یت کی ہے کہ فوری طور پر ووٹرلسٹ میں موجود تمام ملک اور ہر حلقے کے ووٹرز کا بائیو میٹرک ریکارڈ عام انتخابات 2018ء سے پہلے پہلے حا صل کیا۔

ڈیٹا طلب

مزید :

صفحہ اول -