چینی سفیر کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ، دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

چینی سفیر کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ، دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے ...

  

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں چین کے سفیر نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چئیرمین تحریک انصاف نے پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور محبت کے لازوال رشتے کو خطے کیلئے ایک بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے پاک چین راہداری منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ چینی سفیر نے تحریک انصاف کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر ان کے خیر مقدم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی ملاقات میں موجود رہے۔

مزید :

صفحہ اول -