سرچ انجن گوگل 19 برس کا ہوگیا

سرچ انجن گوگل 19 برس کا ہوگیا
 سرچ انجن گوگل 19 برس کا ہوگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے اپنی سالگرہ کا 19 واں جشن مناتے ہوئے نیا ڈوڈل بھی جاری کیا، جس میں ایک سر پرائز اسپنر بنایا گیا ہے جو پلے کرتے ہی گھومنا شروع کر دیتا ہے۔اسپنر پلے کرنے پر ہر بار نیا گفٹ جیتا جا سکتا ہے۔گوگل کا خیال 1998 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ایک ریسرچ پراجیکٹ کے دوران اْس وقت سامنے آیا تھا جب 2 طالب علموں لیری پیج اور سرگئی برن نے سرچ انجن کا خیال پیش کیا جو دیگر ویب پیجز کی درجہ بندی کرے۔گوگل نے 2013 میں اپنی سالگرہ کے حوالے سے الجھن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کئی مختلف تاریخوں پر سالگرہ منا چکا ہے مگر اب وہ 27 ستمبر پر ٹکا ہوا ہے۔درحقیقت ایسا لگتا ہے کہ گوگل کو خود معلوم نہیں کہ اس نے کب کام کرنا شروع کیا تھا۔ویسے تو 2006 سے یہ سرچ انجن 27 ستمبر کو اپنی سالگرہ منا رہا ہے مگر اس سے پہلے 26 ستمبر کو بھی یہ دن منا چکا ہے۔2004 میں یعنی اپنی چھٹی سالگرہ کا ڈوڈل گوگل پر 7 ستمبر کو نظر آیا تھا جبکہ 2003 میں ایسا 8 ستمبر کو ہوا۔جبکہ 4 ستمبر کو بھی ایک دفعہ سالگرہ منائی جاچکی ہے اور گوگل کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے یہ تاریخ کچھ زیادہ یقینی لگتی ہے۔کمپنی نے27 ستمبر کی تاریخ ممکنہ طور پر اس لیے منتخب کی ہے کیونکہ پہلا برتھ ڈے ڈوڈل 2002 میں اسی تاریخ کو استعمال کیا گیا تھا۔19 سال پہلے اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں تشکیل دیا جانے والا یہ سرچ انجن اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ ہے۔

مزید :

صفحہ اول -