اپوزیشن جماعتوں کو اداروں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے ،منظور وٹو

اپوزیشن جماعتوں کو اداروں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے ،منظور وٹو

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایک بحرانی کیفیت ہے خاص طور پانامہ لیکس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے یہ بحرانی صورتحال ہے(ن) لیگ کی قیادت اعلی عدلیہ پر تنقید کررہی ہے اور یہ توہین عدالت ہے اس رویہ کی ہم مذمت کرتے ہیں کسی فیملی کو اتنا طویل عرصہ اقتدار نہیں ملاجتنا ان کو ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر قومی ادروں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عدلیہ اور قومء ادروں پر حملوں کی مذمت کرنی چاہیے مگر اس وقت بعض اپوزیشن جماعتیں اپنے اتحاد کی بجائے اپنے ایجنڈے کے لئے اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے کے پروگرام پر کاربند ہیں ایسے حالات میں اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنا درحقیقت اداروں کو کمزور کرنے کے حکومتی ایجنڈے کا ساتھ دینا ہے جو قابل مذمت ہے۔

منظور وٹو

مزید :

علاقائی -