پاک فضائیہ کے سربراہ کی ازبک وزیر دفاع اور نائب وزیر دفاع سے ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ کی ازبک وزیر دفاع اور نائب وزیر دفاع سے ملاقات

  

اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ازبکستان کے وزیر دفاع میجر جنرل عبدالسلام عزیزوف اور نائب وزیر دفاع میجر جنرل اے برہانوف سے وزارتِ دفاع (تاشقند) میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کے حالات بشمول افغانستان کی ابتر صورتحال اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ ازبک قیادت نے پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار کو سراہا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے خود انحصاری کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لی۔ائیر چیف نے ازبکستان ائیر فورس کی صلاحیت میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات کی پیشکش کی۔ انہوں نے ازبکستان کو پاک فضائیہ کے تربیتی اداروں میں فوجی اور ہوابازی کی تربیت کے علاوہ تحقیق اور ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بھی تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے اپنے ہم منصب کو پاکستان میں ہوابازی کی دستیاب سہولیات کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ بعد ازاں ائیر چیف نے ایک آپریشنل بیس کا دورہ بھی کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں اور افراد کے پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا۔

ائر چیف

مزید :

علاقائی -