ہوپ کے وفدکی سعودی ڈپٹی منسٹر حج و عمرہ زیارات سے مکہ میں ملاقات

ہوپ کے وفدکی سعودی ڈپٹی منسٹر حج و عمرہ زیارات سے مکہ میں ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پاکستان کے وفد سعودی ڈپٹی منسٹر حج و عمرہ زیارات محمد عبد الرحمان الجاوی سے مکہ میں ملاقات،ڈپٹی منسٹر نے پرائیویٹ حج سکیم کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی،قائم مقام چےئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ کی قیادت میں ڈپٹی منسٹر سے ملاقات کرنے والوں میں بحر اللہ ہزاروی ،فیصل صبوری،نبیل خان شامل ہیں،ہوپ نے پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر کو5سال کے لیے مستقل وزٹ ویزہ دینے پر مستقل سعودی موبائل سم ،منظم کے لییدو ہزار ریال کے استشنیٰ ،منظم کو سعودیہ میں انرنیشنل لائسنس پر گاڑی چلانے کی اجازت دینے ،5ذو الحج کو مدینہ سے مکہ سفر کرتے ہوئے منظم حضرات کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا جس پر سعودی ڈپٹی منسٹر حج و عمرہ محمد عبد الرحمان نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا ئی ہے اور کہا ہے کہ حج 2018ء کی منصوبہ بندی میں آپ کی تجاویز کو شامل کریں گے اور کوشش کریں گے کہ آپ کو5سال کے لیے وزٹ ویزہ اور مستقل سمدے دی جائے ،حج کے لے آپ لوگوں کو علیحدہ ویزہ لینا پڑیگا ،سعودی ڈپٹی وزیر حج نے منظم کو اپنا پاسپورٹ اپنے ساتھ رکھنے کی تجویز سے اتفاق کیا اور کہا اس حوالے سے معلمین کو ہدایات جاری کر دی جائیں گی سعودی وزیر نے بار بار حج کرنے پر دو ہزار ریال لاگو کرنے کی شرط سے منظم حضرات کو چھوٹ دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ،قائم مقام چےئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ نے حج 2017ء میں دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کے لیے مثالی انتظام کرنے پر خادم حرمین شریفین اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور سعودی وزارت الحج اور ڈپٹی وزیر حج کو کامیاب اپریشن پر مبارک باد دی اور ڈپٹی وزیر کو پاکستان آنے ی دعوت دی ہے۔
ملاقات

مزید :

علاقائی -