پیر مکی بازار 2 افراد میں تلخ کلامی ، فائرنگ سے 2زخمی

پیر مکی بازار 2 افراد میں تلخ کلامی ، فائرنگ سے 2زخمی

  

لاہور(خبرنگار)داتا دربار کے علاقے پیر مکی بازار میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں اشرف اور عدنان شامل ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -