ٹریفک حادثات میں دو خواتین جاں بحق، نعشیں ورثاء کے حوالے

ٹریفک حادثات میں دو خواتین جاں بحق، نعشیں ورثاء کے حوالے

  

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں 50 سالہ خاتون سلامت بی بی سڑک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی ۔ اسے جناح ہسپتال لے جایا گیا کہ جانبر نہ ہو سکی۔ اسی طرح نشتر کالونی کے علاقہ میں 60 سالہ حاجراں بی بی کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے دونوں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

مزید :

علاقائی -