مانگا منڈی،جوئے کے اڈے پر چھاپہ،6 قمار باز گرفتار

مانگا منڈی،جوئے کے اڈے پر چھاپہ،6 قمار باز گرفتار

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی جوئے کے اڈے پر پولیس کا رات گئے چھاپہ 6 قمار باز گرفتار، 3 فرار ہونے میں کامیاب ، جواریوں سے ہزاروں روپے نقدی اورموبائل فون برآمد کر لئے۔ تھانہ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی پولیس نے مخبری ہونے پر رات کو محلہ پیر کانونی میں سب انسپکٹر میاں ریاض احمد نے بھاری نفری لیکر چھاپہ مارا۔ چھ جواری ملزمان رانا شہباز احمد،محمد اکبر،محمد عبداللہ،شکیل احمد،محمد ساجد،سجاداحمد کوگرفتار کر لیا اور تین نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق معلوم ہوا کہ موقع پر مبینہ طور پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون سب انسپکٹر میاں ریاض احمد نے برآمد کرکے تھانے لے گئے اور صرف 10 ہزار روپے نقدی برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -