صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق نیو انا ر کلی کے علا قہ میں صا بر کے گھر میں 4ڈاکو ؤ ں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر طاہر اسلام چودھری سے چھینا جھپٹی کے دوران ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ کاہنہ کے علاقہ میں محمد نواز نامی شخص سے دو ڈاکوؤں نے ایک موبائل فون اور 15 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ گڑ ھی شا ہو کے علا قے میں حسن کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ 45 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔قلعہ گجر سنگھ کے علا قہ میں امد ادکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ گا رڈن ٹا ؤ ن کے علا قہ میں ریا ض کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نشتر کا لو نی کے علا قہ سے الطا ف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ما نو اب ٹا ؤ ن میں نو ید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر50ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ مغل پو رہ میں خا دم،چو ہنگ میں امین کی گاڑیاں اورنو اب ٹا ؤ ن میں نعیم ،اسلا م پو رہ میں سہیل،مستی گیٹ میں وارث،لٹن روڈ میں بلا ل اورما ڈل ٹا ؤ ن میں حما د کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -