1225ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ

1225ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ

  

لا ہور(کرا ئم رپورٹر)لاہورسمیت پنجاب بھرمیں1225ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلمان چودھری نے لاہورمیں425،فیصل آبادمیں 100 اورملتان میں 90ٹریفک اسسٹنٹ بھر تی کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کیلئے ڈی آئی جیزکی سربراہی میں بورڈبھی تشکیل دیدیا گیا۔ٹریفک اسسٹنٹ کاعہد ہ ٹریفک کانسٹیبلزکے برابرہوگا۔اشتہارجاری ہونے کے بعد24اکتوبرتک امیدواردرخواستیں جمع کرواسکیں گے۔

مزید :

علاقائی -