صوبہ بھرمیں7ہزار763کانسٹیبلزکی بھرتیوں کے احکامات
لاہور(کرا ئم رپورٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب نے صوبہ بھرمیں7ہزار763کانسٹیبلزکی بھرتیوں کے احکامات جاری کردئیے،تمام اضلاع کے ڈی پی اوزاورآرپی اوزکوبھرتیوں کے اختیارات سونپ دیئے گئے۔بتایاگیاہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور سمیت 18 اضلاع میں 4060بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگراضلاع میں 3703بھرتیاں ہونگی۔ اس ضمن میںآئی جی پنجاب نے بھرتیوں کے لیے بورڈبھی تشکیل دیدیا۔لاہورکے بورڈمیں ڈی آئی جی سکیورٹی اسپیشل برانچ شاہدحنیف،ایس ایس پی ایڈمن راناایازسیلم اورسیدقرارحسین شاہ بھی شامل ہیں۔ سی پی اوزاورڈی پی اوز اپنے اضلاع میں بھرتیوں کیلئے بورڈزکے ممبر ہونگے۔