لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث گورمے ریسٹورنٹ کو 5ہزار جرمانہ

لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث گورمے ریسٹورنٹ کو 5ہزار جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گورمے ریسٹورنٹ شوکت خانم جوہر ٹاؤن برانچ کو 5ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا نے محکمہ لیبر کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ لیبر نے گورمے ریسٹورنٹ کے خلاف چالان پیش کر رکھاہے محکمہ لیبر نے گورمے ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی کی تھی،گورمے ریسٹورنٹ نے اپنے ملازمین کا ریکارڈ جمع نہیں کیا ہوا۔

اور لیبر ایکٹ کے تحت گورمے ریسٹورنٹ اپنے ملازمین کو کم تنخواہیں دے رہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -