انٹری ٹیسٹ پیپر لیک ہونے پر جاری حکم امتناعی میں توسیع،فریقین سے آج جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے فریقین سے آج 28ستمبرتک جواب طلب کر لیاہے۔
جسٹس شاہد وحید نے درخواست گزار طلبا کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار طلبا ء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس آوٹ ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے تحت داخلے کئے جا رہے ہیں، پابندی عائد کی جائے۔
انٹری ٹیسٹ