کسانوں کو گنے کی قیمت کی ادائیگی میں ناکامی پر دائرتوہین عدالت کی درخواست پر کین کمشنر پنجاب کو نوٹس

کسانوں کو گنے کی قیمت کی ادائیگی میں ناکامی پر دائرتوہین عدالت کی درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود کسانوں کو گنے کی قیمت کی ادائیگی میں ناکامی پر دائرتوہین عدالت کی درخواست پر کین کمشنر پنجاب وقاص انجم کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ظفر اقبال سمیت دیگر کاشتکاروں کی درخواست پر سماعت کی۔

، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ کین کمشنر پنجاب عدالتی حکم کے باوجود حسیب وقاص شوگر ملز سے گنے کے واجبات نہیں دلوا رہے ہیں جس پر عدالت نے مذکورہ بالا احکامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

کین کمشنر

مزید :

علاقائی -